اسلام آباد(نیوزڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹریٹ اسلام آباد میں مرکزی خواتین ونگ کا ہنگامی اجلاس صدر وومن ونگ پاکستان کنول شوذیب کی زیر صدارت منعقد ہوا۔کنول شوزیب نے خواتین کو فوری سیلاب زدگان کے لیے اپنے اپنے علاقوں میں سیلاب کیمپ لگانے پر زوردیا اورکہا کہ اس مشکل وقت میں ہمیں عوام تک امداد لے کر پہنچانا ہے ،ویمن ونگ کے ساتھ سول سوسائٹی کے لوگوں کو بھی شامل کرنے پر غور کیا گیا۔سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سامان پہنچانے کے لئے ٹیمز مقرر کی گئیں۔ مندرجہ ذیل سامان جس میںخشک راشن،ادویات،خیمے،چٹائیاں،کپڑے اور گھریلو استعمال کے برتن وغیرہ شامل ہیں متاثرین تک پہنچایا جائے گا۔سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں میڈیکل کیمپس بھی لگائے جائیں گے۔صدر وومن ونگ پاکستان کنول شوزیب نے مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ مشکل کی گھڑی میں آپ سب کے تعاون کی ضرورت ہے ۔
تحریک انصاف کی جانب سے سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سامان پہنچانے کے لئے ٹیمیں مقرر








