فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر حال ہی میں سامعہ خان نے شادی شدہ مردوں سے افیئر چلانے والی خواتین سے متعلق اسٹوری شیئر کی ہے جس نے پاکستانی کرکٹر حسن علی کی اہلیہ سامعہ خان کی انسٹا اسٹوری نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔
انہوں نے لکھا کہ جو لڑکیاں شادی شدہ بچوں کے باپ سے پیسوں کے لیے تعلقات قائم کرتی ہیں اور یہ سوچ رکھتی ہیں کہ ایک دن شاید یہ شخص ان سے شادی کر لے گا تو ایسی لڑکیوں پر لعنت ہو۔
معاملہ اس وقت مزید توجہ کا مرکز بنا جب سوشل میڈیا پر متحرک رہنے والی سامعہ خان نے اپنے انسٹا اکاؤنٹ سے تمام پوسٹس ڈیلیٹ کردیں اور حسن علی کو ان فالو کردیا تاہم انہوں نے بعد ازاں حسن علی کو دوبارہ فالو کر لیا۔
مزید پڑھیں:پاکستان کرکٹ کے مسائل کی جڑ عاقب جاوید ہیں: جیسن گلیسپی
مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر یہ معاملہ زیرِ بحث آیا اور ان کی ازدواجی زندگی میں مسائل سے متعلق قیاس آرائیوں نے جنم لے لیا۔









