بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پنجاب حکومت کاسیلاب زدگان کی مدد کےلئے خیموں کے مہنگے نرخ کا نوٹس

لاہور(ممتاز نیوز) پنجاب حکومت نے سیلاب زدگان کی مدد کےلئے خیموں ،پلاسٹک شیٹس اور دوسری اشیاء کی ذخیرہ اندوزی کا نوٹس لے لیا۔لاہور ضلعی انتظامیہ نے خیموں کے مہنگے نرخ کا نوٹس لیا ہے ۔ ڈی سی لاہور کا کہنا ہے کہ ٹینٹ کی قیمت زائد وصول کرنے پر دکانداروں کے خلاف کریک ڈاؤن ہو گا،کسی دکان دار کو مصیبت کی گھڑی میں منافع خوری نہیں کرنے دیں گے۔انہوں نے شہر میں سیلاب متاثرین کے لئے امدادی کیمپ لگانے کی فوری ہدایت کر دی ہے۔