بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سندھ پولیس افسر کی جونیئر کے کندھے پر بیٹھ کر تھانے پہنچنے کی ویڈیو وائرل

کراچی (ممتاز نیوز)سندھ پولیس کے سینئر افسر کی جونیئر پولیس کے کندھے پر بیٹھ کر دفتر پہنچنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سندھ پولیس کا افسر سیلاب کے پانی کے باعث اپنے جونیئر افسر کے کندھے پر بیٹھ پر آفس آتا ہے تا کہ اس کے بوٹ اور پینٹ خراب نہ ہو۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر صارفین نے سخت غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے پولیس افسر کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کردیا۔