لاہور(ممتاز نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے سیلاب متاثرین کے لیے مالی امداد کی اپیل کرنے کی درخواست کردی۔تفصیلات کے مطابق چودھری پرویز الٰہی کی سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف اسد عمراور سینیٹرو عمران خان کے چیف آف سٹاف شبلی فراز سے ٹیلیفون پر گفتگو ہوئی ۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ میری طرف سے عمران خان سے درخواست کریں کہ سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے مخیر حضرات سے مدد کی اپیل کریں۔
چودھری پرویز الٰہی کی سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف اسد عمرصاحب اور سینیٹر و عمران خان کے چیف آف سٹاف شبلی فراز صاحب سے ٹیلیفون پر گفتگو۔!میری طرف سے عمران خان صاحب سے درخواست کریں کہ سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے مخیر حضرات سے مدد کی اپیل کریں۔چودھری پرویز الٰہی
— Abbas Shabbir (@Abbasshabbir72) August 27, 2022









