اسلام آباد(ممتاز نیوز)وزیراعظم شہبازشریف اورمتحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔وزیراعظم نے ملک میں مون سون کی غیر معمولی بارشوں سے ملک گیر تباہی بارے آگاہ کیا۔متحدہ عرب امارات کے صدر نے سیلاب سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی تعزیت کا اظہار کیا اورقدرتی آفت سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو ہر ممکن مدد کی پیشکش کی۔
متحدہ عرب امارات کے صدر کی قدرتی آفت سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو ہر ممکن مدد کی پیشکش








