اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما وسابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کے لئے فروغ نسیم بضد تھے، تحریک انصاف کی حکومت کو سب سے زیادہ نقصان فروغ نسیم نے پہنچایا۔ نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ فروغ نسیم ریفرنس دائرکرنا چاہتے تھے ،کابینہ اجلاس میں جسٹس فائز کے ریفرنس کی مخالفت کی گئی ،عمران خان کو جسٹس فائز عیسیٰ کے ریفرنس پر غلط گائیڈ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت میں سب سے زیادہ نقصان فروغ نسیم نے پہنچایا،اتحادی جماعتوں کا ہمارے اوپر دبائو تھا۔شیریں مزاری نے کہا کہ الیکشن کمیشن پی ڈی ایم کا حصہ بن چکا ہے ،چیف الیکشن کمشنر کی تقرری ہماری بڑی غلطی تھی ،میں نے سکندر سلطان راجہ کے نام پر اعتراض کیا تھا۔
ہم نے جیو سمیت کسی چینل کا لائسنس کینسل نہیں کیا، عاصمہ شیرازی کے خلاف نہ کوئی مقدمہ ہوا، نہ کسی نے ایک دن کے لئے بھی اسے اٹھایا اور نہ ہی ٹارچر کیا گیا، تحریک انصاف کے اکاونٹ سے کسی صحافی کو کبھی گالی نہیں دی گئی۔ ڈاکٹر شیریں مزاری کی پروگرام دوسرا رخ میں گفتگو@HamidMirPAK pic.twitter.com/LlImqLjU9d
— Nadir Guramani (@nguramani) August 27, 2022









