جدہ (امیر محمد خان سے ) اسلامی تعاون تنظیم (اوآئی سی) کے سیکرٹری جنرل حسین براہیم طہٰ نے پاکستان میں مون سون کی بارش اورسیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پرحکومت پاکستان اور عوام سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ اوآئی سی کے سیکریٹری جنرل نے تنظیم کے رکن ممالک، انسانی ہمدردی کی بنیاد پرکام کرنے والی اسلامی تنظیموں اور بین الاقوامی برادری سے پاکستان کی فوری امداد کی اپیل کی ہے تاکہ سیلاب متاثرین کی مشکلات کو کم کیا جاسکے
سیکرٹری جنرل اوآئی سی کاپاکستان میں سیلاب سے تباہی اورقیمتی جانوں کے ضیاع پرحکومت پاکستان اورعوام سے تعزیت ،ہمدردی کااظہار








