اسلام آباد(ممتاز نیوز)جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود نےنجی ٹی وی کے اینکرجمیل فاروقی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی ایف آئی اےکی استدعا مسترد کرتے ہوئے نجی ٹی وی اینکرکوجوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا،اتوار کوجمیل فاروقی کودو روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پرجوڈیشل مجسٹریٹ یاسرمحمود کی عدالت میں پیش کیاگیاایف آئی اے نےمزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جومنظور نہیں کی گئی ،نجی ٹی وی اینکرکو2روز قبل ایف آئی اے سائبرکرائم سیل نے جوڈیشل مجسٹریٹ نصیرالدین کی عدالت میں پیش کیاتھا
جمیل فاروقی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی ایف آئی اےکی استدعا مسترد








