بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آذربائیجان کاپاکستان کے سیلاب متاثرین کے لئے 20 لاکھ ڈالرامداد کا اعلان

 باکو(ممتازنیوز)آذربائیجان نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے 20 لاکھ ڈالر دینے کا اعلان کردیا۔اپنے ایک بیان میں آذربائیجان کے صدر الہام علی یوف نے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں وہ پاکستانی عوام کے دکھوں میں برابر کے شریک ہیں، انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کی۔