اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کی قیادت نے قومی اسمبلی کا اجلاس 21 کو بلانے پر اتفاق کرلیا۔
نجی نیوز چینل کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ممبران اسمبلی کی خرید و فروخت کی تفصیلات پیش کی گئیں۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران شرکا نے قومی اسمبلی کا اجلاس 21 مارچ کو بلانے پر اتفاق کیا۔ شرکا نے قومی اسمبلی اجلاس سے قبل پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلانے کی تجویز دے دی۔ ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلا کر ارکان کی حاضری کا پتا چل جائے گا۔








