اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیر اطلاعا ت ونشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ ایکشن کے ڈر سے لوٹے ظاہر ہونا شروع ہو گئے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چوہدری فواد حسین نے کہا کہ پچھلے پانچ لوگوں کو 15 سے بیس کروڑ ملے خچروں اور گھوڑوں کی منڈیاں لگ گئیں، باضمیر ہوتے تو استعفیٰ دیتے اسپیکر کو ان ضمیر فروشوں کو تاعمر نا ابل قدر دینے کی کارروائی کرنی چاہئے۔دوسری جانب انہوں نے ایک اور ٹوئٹ میں پی ٹی آئی ایم این ایز راجہ ریاض اور نورعالم خان کو بے شرم قرار دےدیا۔
دو بے شرم https://t.co/7YnbrmLYsh
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 17, 2022
ایکشن کے ڈر سے لوٹے ظاہر ہونا شروع ہو گئے۔۔۔ پچھلے پانچ لوگوں کو 15 سے بیس کروڑ ملے خچروں اور گھوڑوں کی منڈیاں لگ گئیں، باضمیر ہوتے تو استعفیٰ دیتے اسپیکر کو ان ضمیر فروشوں کو تاعمر نا ابل قدر دینے کی کاروائ کرنی چاہئے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 17, 2022








