اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے دعویٰ کیا ہےکہ قوم نواز شریف کو آئندہ چند دنوں میں پاکستان میں دیکھےگی۔
نجی ٹی وی کے مطابق جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے اپنا مقدمہ اللہ کی عدالت پر چھوڑا تھا، آج اللہ کا انصاف ہوتا دیکھیں، اللہ کےہاں دیر ہے اندھیر نہیں۔
جاوید لطیف نے کہا کہ آج شیخ رشید گورنر راج لگانے کی باتیں کر رہے ہیں، اب یہ وقت بھی ان کے ہاتھ سے نکل گیا ہے، گورنرراج ، اسمبلیاں توڑنا اور صدارتی نظام کی باتیں ماضی کے قصے ہوگئے ہیں۔
نواز شریف آئندہ چند دنوں میں پاکستان میں ہونگے، جاوید لطیف کا دعویٰ








