اسلام آباد(ممتازنیوز) چیئرمین پاکستان علماء کونسل اور وزیر اعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی حافظ طاہر محمود اشرفی نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے پروگرام کی منظوری پر بیان جاری کیا ہے۔
اپنے بیان میں طاہر اشرفی نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کی منظوری کیلئے وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزير خزانہ مفتاح اسماعیل كکوششيں کامياب ہوئیں۔
طاہر اشرفی نے کہا کہ دوست ممالک سعود ی عرب، قطر، متحد ہ عرب امارات کے تعاون پر بھی شکريہ اد اکرتے ہيں۔
معاون خصوصی نے کہا کہ پا کستان کا مستقبل ایڈ نہیں ٹریڈ سے وابستہ ہے، ہر حکومت کو ایڈ نہیں ٹریڈ کیلئےحکمت عملی بنانی ہوگی۔
آئی ایم ايف پروگرام منظور، وزير اعظم، آرمی چیف، وزير خزانہ کوششیں کامياب ہوئیں، طاہر اشرفی








