بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آرمی فلڈ ریلیف کلیکشن پوائنٹس پر اب تک کتنی امداد اکٹھی ہوئی ؟ آئی ایس پی آر نے تفصیلات جاری کر دیں

راولپنڈی (نیوز ڈیسک)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)نے آرمی فلڈ ریلیف کلیکشن پوائنٹس پر اب تک کی اکٹھی ہونے والی امداد کی تفصیلات جاری کر دی ہیں ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی ایئرڈیفنس کمانڈ سینٹر کے تحٹ آرمی فلڈ ریلیف کو آرڈینیشن سینٹر مصروف عمل ہے ، تمام فارمیشنز کے تحت امدادی اشیا کی وصولی و تقسیم کیلئے 217کلیکشن پوائنٹس قائم کیے گئے ہیںِ ، رپور ٹ کے مطابق کلیکشن پوائنٹس میں 122.87ٹن آٹا، دال اور چینی وصول کی جا چکی ہے، جبکہ خیمے 5.9ٹن ، لحاف، ملبوسات بھی کلیکشن پوائنٹس میں جمع کرائے گئے ہیں ، کلیکشن پوائنٹس پر 0.15ٹن ادویات ، شمسی لائٹس ، سلیپنگ بیگز بھی جمع ہوئے ہیں

آئی ایس پی آر کے مطابق ترکیہ سے 7فوجی طیاروں سے امدادی اشیا کراچی پہنچائی جا چکی ہیں ،متحدہ عرب امارات (یو اے ای )سے 3فوجی طیاروں پر امدادی اشیا نور خان ایئر بیس راولپنڈی پہنچائی گئی ہیں، چین سے 2طیارے 3ہزار خیمے لے کر آج کراچی پہنچیں گے، جاپان سے ترپالیں اور شیلٹرز بھی آج کراچی پہنچ جائیںگے ،برطانیہ متاثرین سیلاب کی امداد کیلئے 1.5ملین پاونڈ کا اعلان کر چکا ہے ، آذربائیجا ن نے بھی متاثرین سیلاب کیلئے 20لاکھ ڈالر کا اعلان کیا ہے۔