ممبئی(شوبز ڈیسک) پولیس نے بھارتی اداکار کمال راشد خان کو د وسال پہلے2020 میں کئے ایک متنازعہ ٹوئٹ کے سلسلے میں گرفتار کرلیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کمال راشد خان (کے آر کے) کو ممبئی کی ملاڈ پولیس نے 2020 میں متنازعہ ٹوئٹ کرنے پر گرفتار کر لیا ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ انہیں ممبئی ایئرپورٹ پر اترنے کے فوری بعد گرفتار کیا گیا جبکہ آج اداکار کو عدالت میں بھی پیش کیا جائے گا۔
Maharashtra | Kamal Rashid Khan arrested by Malad Police over his controversial tweet in 2020. He was arrested after he landed at Mumbai Airport. He will be presented before Borivali Court today: Mumbai Police
(Pic – Khan's Twitter account) pic.twitter.com/7gjG3sZ43G
— ANI (@ANI) August 30, 2022
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اداکار کمال راش خان کے خلاف ملاڈ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی گئی تھی، جس کے بعد یہ کارروائی کی گئی ہے۔
یادرہے کہ کمال راشد خان اپنے متنازعہ تبصروں اور ٹوئٹ کی وجہ سے اکثر تنازعات میں گھرے رہتے ہیں۔
گزشتہ روز کمال خان نے اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی کی بگڑتی دماغی حالت(ڈپریشن) کا ذمہ دار ان کی بیوی اداکارہ انوشکا شرما کو قرار دیا تھا جس پر انہیں بھرپور تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔









