بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سندھ میں سیلاب متاثرین کیلئے ادویات کی کمی ، محکمہ صحت نے 75 کروڑ کے فنڈز مانگ لیے

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )سندھ میں سیلاب متاثرین کیلئے ادویات کی کمی کا سامنا ہے جس کی باعث  محکمہ صحت نے 75 کروڑ کے فنڈز مانگ لیے  ہیں ۔

نجی ٹی وی “سماء “کے مطابق محکمہ صحت سندھ نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے نام سمری ارسال کی ہے جو کہ محکمہ خزانہ کے پاس پہنچ گئی ہے ، سمری میں کہا گیا ہے کہ ہماری ادویات کی خریداری ابھی باقی ہے جس کیلئے 3سے 4ماہ لگ سکتے ہیں، اس وقت حالات مختلف ہیں اور بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے ،اس لیے ہمیں پہلے ہی بجٹ فراہم کیا جائے تاکہ ادویات کی خریداری وقت سے پہلے ہی کی جا سکے اور تمام ہسپتالوں اور ریلیف کیمپوں میں ادویات کی کمی کو بروقت پورا کیا جا سکے۔

رپورٹ کے مطابق محکمہ صحت کو کتنی رقم دی جائے، محکمہ خزانہ تاحال فیصلہ نہیں کر سکا کہ کتنی رقم دی جائے ۔