ٹنڈو محمد خان(نیوز ڈیسک)سندھ کے ضلع ٹنڈو محمد خان سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان نے سیلابی صورتحال پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔
ٹوئٹر پر وائرل ایک ویڈیو میں موجود نوجوان پانی میں موٹر سائیکل لیے کھڑا ہے اور اسکول یونیفارم پہنی بچی اس کے پیچھے بیٹھی ہے۔
ویڈیو پیغام میں نوجوان نے کہا کہ ’بلاول زرداری نے صحیح کہا تھا کہ زیادہ بارش آتا ہے تو زیادہ پانی آتا ہے لیکن کچھ شرم کریں کچھ حیا کریں،آپ سندھ کی جان چھوڑیں تاکہ دوسرے آئیں اور سندھ کے لیے کام کریں‘۔
نوجوان نے کہا کہ ’ آپ لوگوں کی وجہ سے جو سندھ کا بیڑا غرق ہوا ہے، ہمیں کم ازکم اس عذاب سے نکالیں، آپ نے ہمارے اسپتالوں ، بلدیاتی نظام کے پیسے کھالیے ، آپ نے سبزی منڈیاں بازاریں تباہ کردیے، آپ نے چلتی دکانوں کا بیڑا غرق کردیا، آپ نے سندھ کی سرکاری زمینوں کا بیڑا غرق کردیا’۔
https://twitter.com/RegnlTelegraph/status/1564454493814755328?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1564454493814755328%7Ctwgr%5Ebbe7eb578d99617d3273d91db97da9ac22527b8d%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.geo.tv%2Flatest%2F297811-









