بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب

اسلام آباد(ممتا زنیوز) دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے، سیلابی پانی نے گھروں میں موجود اشیاء کو بھی ناقابل استعمال بنادیا ہے۔سیلاب سے متاثر ہونے والے لوگ حکومتی امداد کے منتظر ہیں۔ چارسدہ کا علاقہ گل آباد بھی سیلاب سے شدید متاثر ہوا ہے جہاں درجنوں گھر پانی میں ڈوب گئے ہیں۔اس وقت خیموں میں پناہ گزینوں کو خوراک کی قلت کا سامنا ہے۔ ٹانک میں سیلابی ریلوں سے فصلیں تباہ اور سڑکیں متاثر ہوئی ہیں۔