اسلام آباد(ممتا زنیوز) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیریس نے پاکستان میں سیلاب سے تباہی پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم سے ملاقات کے دوران انٹونیو گوٹیریس نے کہا کہ عالمی برادری سے خصوصی اپیل کریں گے کہ پاکستان کی مدد کی جائے۔انہوں نے اس حوالے سے تعاون کی یقین دہانی کرائی اور یو این فلیش اپیل کا بھی اعلان کیا۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیریس کا پاکستان میں سیلاب سے تباہی پر افسوس کا اظہار








