اسلام آباد(ممتازنیوز)معروف ماہر معاشیات ڈاکٹر اشفاق حسن نے کہاہے کہ موجودہ حکومت نے ایک ایجنڈے کے تحت معاشی حالات کو خراب کیا ہے تاکہ پاکستان اتنا کمزور ہوجائے کہ اگلے 10 سال تک آئی ایم ایف کے علاوہ کوئی آپشن نہ رہے۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے ڈاکٹر اشفاق حسن نے کہاکہ پچھلے ساڑھے 4 مہینے میں جان بوجھ کر حالات کو خراب کیا گیا ہے، اس وقت حکومت مکمل طور پر آئی ایم ایف کی پالیسی پر عمل پیرا ہے تاکہ پاکستان اتنا کمزور ہوجائے کہ اگلے 10 سال تک ٓآئی ایم ایف کے علاوہ کوئی آپشن نہ رہے۔انہوں نے کہاکہ تمام پالیسیاں آئی ایم ایف بنارہا ہے،وزارت خزانہ اور مرکزی بینک صرف ان پالیسیوں کو نافذکررہے ہیں،ہمارے پاس پالیسی سازی کا اختیارنہیں رہا۔
سنیں ذرا ماہر معاشیات ڈاکٹر اشفاق حسن کی زبانی
کہ پچھلے ساڑھے 4 مہینے میں جان بوجھ کر حالات کو خراب کیا گیا یے اس وقت امپورٹڈ حکومت ٹوٹل پالیسی IMF کی فالو کر رہی ہے تاکہ پاکستان اتنا کمزور ہوجائے کہ اگلے 10 سال تک IMF کے علاوہ کوئی آپشن نہ رہے pic.twitter.com/UtGw8hXZE3— Waleed Ahmed (@WaleedAhmadPTI) August 30, 2022









