اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان کی پیشی کا معاملہ،اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے خصوصی سکیورٹی پلان تشکیل دے دیا۔عدالت کے احاطہ میں صرف اسلام آباد ہائی کورٹ سے اجازت نامہ والے افراد کا داخلہ ہوگا۔علاقہ رہائشیوں کے لئے متبادل راستوں کا انتظام کیا گیا ہے۔اجازت نامہ والے سٹاف کو محدود نقل و حمل کی اجازت ہوگی۔ کسی بھی معلومات یا ایمرجنسی کے لئے ریسکیو 15 پر کال کریں۔









