بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستانی سیلاب زدگان کی مدد کی جائے، شیلا جیکسن کا صدر بائیڈن کو خط

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی کانگریس کی رکن نے صدر جوزف بائیڈن کو ایک خط لکھا ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ پاکستان میں سیلاب زدگان کی مدد کی جائے۔

امریکی کانگریس میں پاکستان کاکس کی چیئرپرسن شیلا جیکسن نے سیلاب زدگان کی امداد کے لیے امریکی صدر جو بائیڈن کو خط لکھا ہے۔ شیلا جیکسن نے جو بائیڈن کو خط میں لکھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں سیلاب زدگان کی مدد کی جائے۔ امریکا سیلاب زدگان کی بحالی میں بھرپور حصہ لے۔