کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ریلوے لائن پر سے پانی مکمل طور پر ہٹنے تک ریل گاڑیاں نہیں چلائی جائیں گی۔ پاکستان ریلوے کے مطابق جب تک ریلوے ٹریک سے پانی مکمل طور پر نہیں ہٹ جاتا، اس وقت تک ٹرین سروس بحال نہیں ہوگی، تاہم خیبر میل صرف ملتان اور پشاور کے درمیان چلتی رہے گی۔ریلوے حکام نے واضح کیا کہ بدھ 31 اگست کو بھی کراچی سے اندرون ملک کوئی ٹرین نہیں چلے گی ۔
لائنوں سے پانی ہٹنے تک ٹرینیں نہیں چلائینگے، ریلوے








