لندن(انٹرنیشنل ڈیسک)برطانوی رکن پارلیمنٹ کلاڈیا ویب کا کہنا ہے کہ پاکستان میں 7ہزار 253 گلیشیئرز ہیں، جو سب تیزی سے پگھل رہے ہیں۔
یہ بات برطانوی رکن پارلیمنٹ کلاڈیا ویب نے پاکستان میں حالیہ سیلاب کے باعث ہونے والی ہلاکتوں اور تباہی کے تناظر میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں کہی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ قطب شمالی کے بعد پاکستان میں سب سے زیادہ گلیشیئرز ہیں۔
Pakistan has 7253 glaciers the most outside of the arctic polar region – they’re all reportedly melting fast.
Pakistan contributes less than 1% of greenhouse global emissions but is among the top 10 countries affected by climate change. Pakistan is paying the price for our greed
— Claudia Webbe MP (@ClaudiaWebbe) August 28, 2022
برطانوی رکنِ پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ گرین ہاؤس گیسز کے عالمی اخراج میں پاکستان کا حصہ صرف 1 فیصد ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلیوں میں پاکستان سرِ فہرست 10 ممالک میں شامل ہے۔
برطانوی رکنِ پارلیمنٹ کلاڈیا ویب کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان ہمارے لالچ کی قیمت چکانے پر مجبور ہے۔









