بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سیلاب زدگان سے اظہار یکجہتی،پاک فوج نے یوم دفاع کی تقریب موخر کردی

راولپنڈی (ممتاز نیوز( ملک میں سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر جی ایچ کیو میں یوم دفاع کے حوالے سے مرکزی تقریب ملتوی کردی گئی ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی ) کے مطابق پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ عوام سے اظہار یکجہتی کےلئے 6ستمبر کو جی ایچ کیو میں یوم دفاع کے حوالے سے ہونے والی مرکزی تقریب ملتوی کردی گئی ۔ پاک فوج سیلاب سے متاثرہ اپنے بہن بھائیوں کی خدمت جاری رکھے گی ۔