اسلام آباد(ممتاز نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کو 7 دن کی مہلت ملی تو دانیال عزیز، طلال چوہدری اور نہال ہاشمی کو بھی ملنی چاہئے ،سابقہ فیصلے انصاف کے ترازو کا منہ چڑھا رہے ہیں ،اگر آج کا فیصلہ درست ہے تو اُن فیصلوں کو بھی درست کیا جائے اور اگر وہ درست تھے تو اِس فیصلے میں بھی انصاف ہوتا نظر آنا چاہئے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم اورنگزیب نے کہا کہ خطے کے مقبول ترین تین بار کے منتخب وزیراعظم کو بلیک لاءڈکشنری کا سہارا لے کر بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر تاحیات نااہل کرکے پارٹی کی صدارت سے ہٹا دیاگیا، بیٹی کے ساتھ جیل بھجوادیاگیا۔اگر مقبولیت ہی انصاف کا پیمانہ ہے تو وزیراعظم نوازشریف کے معاملے میں یہ پیمانہ کہاں تھا؟
خطے کے مبقول ترین تین بار کے منتخب وزیراعظم کو بلیک لاءڈکشنری کا سہارا لے کر بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر تاحیات نااہل کرکے پارٹی کی صدارت سے ہٹا دیاگیا، بیٹی کے ساتھ جیل بھجوادیاگیا۔اگر مقبولیت ہی انصاف کا پیمانہ ہے تو وزیراعظم نوازشریف کے معاملے میں یہ پیمانہ کہاں تھا؟
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) August 31, 2022
عمران خان کو 7 دن کی مہلت ملی تو دانیال عزیز، طلال چوہدری اور نہال ہاشمی کو بھی ملنی چاہئے سابقہ فیصلے انصاف کے ترازو کا منہ چڑھا رہے ہیں .اگر آج کا فیصلہ درست ہے تو اُن فیصلوں کو بھی درست کیا جائے اور اگر وہ درست تھے تو اِس فیصلے میں بھی انصاف ہوتا نظر آنا چاہئے
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) August 31, 2022









