بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ہماری حقیقی آزادی کی جدوجہد کا مقصد قوم کو صحیح معنوں میں آزاد و خودمختاربناناہے،عمران خان 

اسلام آباد(ممتازنیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ ہماری حقیقی آزادی کی جدوجہد اس لیے ہے کہ ہماری قوم صحیح معنوں میں آزاد اور خودمختار ہو جو اپنامستقبل کاتعین خود کر سکے۔اپنے ایک ٹویت میں عمران خان نے کہاکہ کئی ممالک نے پنجرے میں جنم لیا لیکن پنجرے کو توڑ کر ’’شہباز‘‘ کی طرح اڑ گئے۔ کچھ دوسرے ملکوں نے کھلے آسمانوں سے خوفزدہ اور اپنے آقاؤں کے پالے ہوئے پالتو جانوروں کے طور پر پنجرے میں بند رہنے کو ترجیح دی۔انہوں نے لکھاکہ ہماری حقیقی آزادی کی جدوجہد اس لیے ہے کہ ہماری قوم صحیح معنوں میں آزاد اور خودمختار ہو جو اپنامستقبل کاتعین خود کر سکے۔