بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

رحیم یار خان میں سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) دریائےستلج میں پانی کی صورتحال کو مسلسل مانیٹرکیاجارہاہے۔بھارت میں دریائےستلج کےمقام پرقائم بھاکڑہ ڈیم میں اس وقت 80فیصد پانی سٹورکیاجا چکاہےاورمزید20فیصد پانی سٹورکرنے کی گنجائش باقی ہے۔اسلام ہیڈورکس حاصل پوراورہیڈسلیمان کی بہاولنگرمیں پانی کی صورتحال تسلی بخش ہے تاہم بہاولپور کوسیلاب کا کوئی خطرہ نہیں۔دریائے سندھ کے مقام پر تونسہ پر Down Stream رحیم یار خان کے قریب سے اس وقت 6 لاکھ22 ہزار کیوسک کا سیلابی ریلا گزر رہا ہے۔ تاہم دریائے سندھ میں مجموعی طور پر سیلابی صورتحال انتظامیہ کے کنٹرول میں ہے اور رحیم یار خان میں سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں۔