بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان عالمی تنازعات میں دبائو ڈالنے والی حکمت سے پہلے برآمدات بڑھائے،حسین حقانی

واشنگٹن (ممتاز نیوز)امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی نے پاکستان کی طرف سے عالمی تنازعات میں دبائو ڈالنے والی حکمت عملی اختیار کرنے سے پہلے اپنی برآمدات بڑھانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت ملک کی درآمدات کے مقابلے میں برآمدات بہت کم ہیں ۔ اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان کی عالمی تجارت بھی 4600 بلین ڈالر سالانہ ہو جائے تو تنازعات میں دباؤ ڈالنے کے لیے ویسی حکمت عملی اختیار کر سکتا ہے جیسی روس، ایران، اور وینیزویلہ کے لئے امریکہ نے اختیار کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال تو پاکستان کی درآمدات 56 ارب ڈالر اور برآمدات 25 ارب ڈالر ہیں ۔