اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم وزیراعلیٰ شہباز شریف آج ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچے ہیں جہاں امدادی کارروائیوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا گیا ہے۔
وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے گلگت کے سیلاب سے متاثرہ ضلع غذر کے گاؤں بوبر کا دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے سے متاثرین سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر اسلام آباد سے گلگت بلتستان پہنچ گئے۔ pic.twitter.com/cchZ9R4dVt
— PMLN (@pmln_org) September 2, 2022
وزیراعظم نے متاثرین کی آبادکاری میں بھرپور تعاون کرنے کےعزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی مکمل بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
اس موقع پر وزیراعظم کو امدادی کارروائیوں پر بریفنگ بھی دی گئی ۔
ائیر پورٹ پر وزیر اعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمرالزمان کائرہ اور پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر و اپوزیشن لیڈر امجد حسین ایڈووکیٹ، مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیر اعلٰی حفیظ الرحمن و دیگر اعلٰی حکام نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔









