بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعلیٰ سندھ کی سیلاب زدگان کیلئے 600 ہزار راشن بیگز خریدنے کی ہدایت

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سیلاب زدگان  کیلئے 600ہزار راشن بیگز خریدنے کی ہدایت دے دی ہے۔

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی زیر صدارت پی ڈی ایم اے دفتر میں اجلاس ہوا جس میں سیلاب زدگان کی مدد کیلئے 600ہزار راشن بیگز خریدنے کی ہدایت دے دی گئی۔

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے پی ڈی ایم اے کو ہدایات دیں کہ سیلاب متاثرین کو سامان کی ترسیل تیز کریں، میرے لوگ تکلیف میں ہیں یہی وقت ہے انکی تکلیف کم کریں۔

مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ میں مخیر حضرات اور فلاحی تنظیموں کا شکر گزار ہوں جو سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے میدان میں ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ڈی سیز متاثرین تک تمام سامان کی رسائی بروقت کریں، میں خود متاثرین کو ملنے والے سامان کی روزانہ مانیٹرنگ کروں گا۔

اجلاس کے دوران چیف سیکریٹری سہیل راجپوت نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم اے، ڈی سیز کو سامان بھیج رہا ہے۔