بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ڈیرھ کڑور سے زائد کی رقم جلد سیلاب اکاؤنٹ میں جمع کروا دی جائیگی، خرم دستگیر

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ ڈیرھ کڑور سے زائد کی رقم جلد سیلاب اکاؤنٹ میں جمع کروا دی جائے گی۔

خرم دستگیر نے گوجرانوالہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے 9دن کے پی کے اور سندھ میں گزارے، وزیراعظم کی ہدایت تھی کہ سیلاب زدگان علاقوں میں بجلی جلد بحال کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کی حدتک سیلاب زدہ علاقوں میں ہم بحالی کر دیں گے، ہمارے گیارہ بہترین افسران فیلڈ میں فرائض سر انجام دے رہے ہیں، بلوچستان، سندھ اور کے پی کے کے زیادہ تر علاقوں میں بجلی بحال ہو گئی ہے۔

‘ڈیرھ کڑور سے زائد کی رقم جلد سیلاب اکاونٹ میں جمع کروا دی جائے گی’

وفاقی وزیر نے کہا کہ بجلی بحال کرنے میں بجلی کی تقسیم ساز کمپنیوں نے بہت تعاون کیا، گیپکو کے ملازمین اور افسران نے اپنی ایک دن کی تنخواہ سیلاب زدگان کے نام کی ہے۔

انکا کہنا ہے کہ ڈیرھ کڑور سے زائد کی رقم جلد سیلاب اکاونٹ میں جمع کروا دی جائے گی، سب سے بڑا مسئلہ سیلاب زدہ علاقوں میں کھمبے کھڑے کرنے کا ہے جو سیلاب کے دروان گرے ہیں۔

خرم دستگیر نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ 300یونٹ والے صارفین پر فیول پرائس لاگو نہیں ہوگا، 300 یونٹ کا ریلیف گھریلو اور زرعی صارفین کو دیا گیا ہے، اس سے 2کروڑ 23لاکھ صارفین مستفید ہو سکیں گے۔