بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

  سہیل علی خان ایڈیشنل سیکرٹری وزارت اطلاعات و نشریات تعینات،نوٹیفکیشن جاری

  اسلام آباد(ممتازنیوز) سہیل علی خان کو ایڈیشنل سیکرٹری وزارت اطلاعات و نشریات تعینات کردیاگیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی بیوروکریسی تقرر و تبادلے کئے گئے اور انفارمیشن گروپ گریڈ 21 کے افسر سہیل علی خان کو ایڈیشنل سیکرٹری وزارت اطلاعات و نشریات تعینات کردیاگیا۔اس حوالے سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیاگیا ہے۔ واضح رہے کہ سہیل علی خان انفارمیشن ڈویژن میں تقرری کے منتظر تھے۔ سابق پی آئی او سہیل علی خان اس سے پہلے بطور ڈی جی پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن (ریڈیو پاکستان) خدمات انجام دے رہے تھے۔ انہیں یہ ذمہ داری ریگولر تقرری تک کیلئے دی گئی تھی۔