بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

  شریفوں نے جاتی امراء محل کی حفاظت پر عوام کے 364 ملین روپے اڑائے،فوادچودھری

اسلام آباد(ممتازنیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوسابق وزیراطلاعات فوادچودھری نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی طرف سے سابق وزیراعظم عمران خان کی سکیورٹی پر اخراجات پر تنقیدپر اپنے ردعمل کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ شریفوں نے جاتی امراء محل کی حفاظت پر عوام کے 364 ملین روپے اڑائے اور کم و بیش 3 ہزار اہلکار اس کی حفاظت پر لگائے ہیں۔اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ اپنی مدتِ اقتدار کے دوران عمران خان اپنی رہائش گاہ پر مقیم رہے، انہوں نے اپنے گھر کے گرد حفاظتی دیوار تک خود بنوائی۔