اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریکِ ا نصاف کے رہنما فواد چوہدری کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک ہونے کے بعد بحال ہوگیا ہے۔
سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا ٹوئٹر اکاؤنٹ گزشتہ رات ہیک ہو گیا تھا جس کی آج صبح خود سیاسی رہنما کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے۔
فواد چوہدری نے کچھ گھنٹے قبل کیے گئے اپنے ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ ’میرا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک ہو گیا ہے‘۔
https://twitter.com/fawadchaudhry/status/1565804414438440961?s=20&t=2AbcQHeiF6t5PSPcRJAmjQ
اس سے قبل فواد چوہدری کے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پیغام جاری کیا گیا تھا کہ اکاؤنٹ کو بحال کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

واضح رہے کہ ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک ہونے کے دوران فواد چوہدری کے اکاؤنٹ سے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اور جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے انتقال کی خبر شیئر کی گئی تھی جس کے اسکرین شاٹس سوشل میڈیا پر تاحال وائرل ہیں۔

ہیکرز نے نا صرف فواد چوہدری کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ٹوئٹس کیں بلکہ اُن کی پروفائل پکچر بھی تبدیل کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن کی تصویر لگا دی تھی۔









