بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مس کینیڈا مقابلے کی فائنلسٹ اور ٹک ٹاک اسٹار تانیا پردازی 21 برس کی عمر میں چل بسیں

اسلام آباد(شوبز ڈیسک) مس کینیڈا کے مقابلے میں فائنل تک پہنچنے والی ٹک ٹاک اسٹار تانیا پردازی 21برس کی عمر میں چل بسیں۔

تانیا پردازی اپنی پہلی اسکائی ڈائیو کے دوران ہی حادثے کا شکار ہوگئیں، آسمان سے چھلانگ مارنے کے بعد وہ بروقت اپنا پیراشوٹ نہ کھول پائیں تھیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ 27 اگست کو پیش آیا تھا، پردازی ٹورنٹو یونیورسٹی میں فلاسفی کی طالبہ تھیں اور خطرناک مہم جوئی کیلئے مشہور تھیں۔

21 سالہ ٹک ٹاک اسٹار کے ایک لاکھ سے زیادہ فالوورز تھے۔