بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان میں سیلاب کا المیہ اس کے وسائل سے بڑا ،حکومت ،صوبوں، مسلح افواج یا اداروں کے لیے اکیلےاس سے نمٹنا ممکن نہیں، احسن اقبال

اسلام آباد(ممتاز نیوز )وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیلاب کاالمیہ اس کے وسائل سے زیادہ بڑا ہے لیکن ہم پُریقین ہیں کہ مل کر اس بحران سے نمٹ سکتے ہیں“ ۔ملک بھر میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات اور انفراسٹرکچر اورمواصلاتی نظام کو بہتر بنانے کی کوششوں سے متعلق اسلام آباد کے نیشنل فلڈ رسپانس اینڈ کوآرڈینیشن سینٹرمیں پریس کانفرنس کے دوران احسن اقبال نے کہا کہ جون کے وسط سے اب تک موسلا دھار بارشوں سے آنے والے سیلاب سے ایک ہزار سے زائد افراد اموات رپورٹ ہوچکی ہیں، جس سے 3 کروڑ30 لاکھ سے زائد آبادی متاثر ہوئی ہے“۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے عالمی برادری پرزوردیا ہے کہ وہ اس بحران سے نکلنے کے لیے پاکستان کی مدد کرے۔حکومت یا صوبوں یا مسلح افواج یا اداروں کے لیے خود اس سے نمٹنا ممکن نہیں، ہمیں اس آفت کا اجتماعی طور پر مقابلہ کرنا ہے۔احسن اقبال کے مطابق پاکستان کوموسمی تبدیلی کی وجہ سے بڑی آفت کا سامنا ہے کیونکہ ملک بھرمیں معمول سے 500 فیصد زیادہ بارش ہوئی ہیں۔ جہاں 30 ملی میٹربارش ہوتی تھی وہاں 1500 ملی میٹربارش ہوئی۔وفاقی وزیر نے سیلاب سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ہماری قوم نےہرآفت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے،مسلح افواج بحالی کےآپریشن میں مصروف عمل ہیں،سیلاب سے10لاکھ سے زائدمکانات ، بڑے پیمانے پرانفرااسٹرکچرکونقصان پہنچا۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم متحد ہوجائیں تو تمام مسائل پر قابو پا سکتے ہیں۔ میں پوری قوم سے گزارش کرتا ہوں کہ برائے مہربانی کلیکشن سینٹرز پر متاثرین کیلئے عطیات دیں، ان سیلابوں نے سکھایا کہ ہمیں اپنی غلطیوں سے سبق سیکھنا چاہیے۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز نے ملک میں موسم کی صورتحال بتاتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو گرمیوں میں4 ہیٹ ویوز کا سامنا کرنا پڑا۔انہوں نے کہا کہ سیلاب کے پیش نظر لک میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔