کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی کے سیکٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ حکومت خوفزدہ اور کمزور ہوچکی ہے۔
ملیر کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سیکٹری جنرل اسد عمر نے کہا کہ بدترین سیاسی انتقام کے شکار حلیم عادل شیخ کو پیش کیا گیا ہے ، عام نوعیت کے مقدمے پر دو رائے ہوسکتی ہے لیکن مہینوں مقدمے بناکر گرفتار کرکے کورٹ کے دھکے لگوائے جارہے ہیں۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ تمام مقدمات سندھ حکومت کی طرف سے بنائے گئے ہیں جبکہ عمران خان پر بھی دہشتگردی کا مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں جب داتا دربار پر تقریر کررہا تھا اس وقت اسلام آباد میں مقدمہ درج ہوگیا، یہ خوفزدہ اور کمزور ہوچکے ہیں۔
اسد عمر نے کہا کہ حلیم عادل شیخ کو طبعی سہولیات نہیں دی جارہی ہے ، انکی ٹانگ میں شدید تکلیف ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں نے سینٹرل جیل جانے کی کوشش کی لیکن ہمیں ملنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔
بدترین سیاسی انتقام کے شکار حلیم عادل شیخ کو آج کورٹ میں پیش کیا گیا ہے تمام مقدمات سندھ حکومت کی جانب سے بنائے گئے ہیں واضع طور سیاسی انتقام لیا جارہا ہے. سیکٹری جنرل @Asad_Umar کی ملیر کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو#ReleaseHaleemAdilSheikh pic.twitter.com/lOAL38ARJH
— Haleem Adil Sheikh (@HaleemAdil) September 3, 2022
واضح رہے کہ ملیر کی عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ دس جھوٹے کیس اور بنالیں کیونکہ عمران خان کا سپاہی ہوں۔
حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ کے سارے ڈاکو آزاد گھو رہے جبکہ عوام کی آواز اٹھانے پر مجھے قید کیا گیا، جیل میں پیغام دیا جاتا ہے جب تک سیلاب ک صورتحال سے نہیں نکلتے مجھے رہا نہیں ہونے دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ میں مافیاز کے خلاف ہم جہاد کر رہے ہیں، مجھ پر 27 جھوٹے کیس بنائے گئے ہیں، جب بھی عوام کے حقوق کی بات کرتا ہوں جھوٹا کیس بنا دیا جاتا ہے۔
حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ میرے خلاف سارے کیس سندھ حکومت کی مدعیت میں درج ہیں، مجھے جیل کے اندر سے رہائی سے پہلے گرفتار کیا گیا۔









