بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بچے کو بچانے کی کوشش ،خاندان کے 7 افراد ڈوب گئے، 3 کو بچالیا گیا

سیہون(نیوزڈیسک) سیہون میں پانی میں گرنے والے بچے کو بچانے کی کوشش میں خاندان کے 7افراد ڈوب گئے جن میں سے 3 کو ریسکیو کرلیا گیا جبکہ 4 کی لاشیں نکال لی گئیں۔پولیس کے مطابق سیہون کے قریب انڈس ہائی وے روڈ انڑپور کے قریب ایک بچہ پانی میں گرگیا تھا جس کو بچانے کیلئے فیملی کے دیگر افراد بھی پانی میں کود گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ بچےکو بچانے کی کوشش میں 7 افراد ڈوب گئے جن میں سے 3 افرادکو بچالیا گیا جبکہ 4 کی لاشیں نکال لی گئیں ہیں۔پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں ایک خاتوں اور تین بچے شامل ہیں۔