بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

تحریک انصاف کی نواز شریف اورعمران خان کے مابین پس پردہ رابطوں کی تردید

اسلام آباد(ممتاز نیوز )نواز شریف اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے مابین پسِ پردہ روابط کا معاملہ ،مرکزی سینئر نائب صدر فواد چودھری کی اس ضمن میں زیرِ گردش اطلاعات کی مکمل تردید کرتے ہوئے کہاکہ نواز شریف یا ان کے کسی نمائندے سے کوئی پسِ پردہ رابطہ یا ملاقات ہوئی نہ اس کی ضرورت ہے،ایسی تمام اطلاعات محض قیاس آرائی یا کسی میڈیا سیل کی اختراع تو ہوسکتی ہے مگر اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں،پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی میڈیاسیل کے مطابق پی ٹی آئی رہنماء فواد چوہدری کاکہناتھاکہ ملکی سیاسی صورتحال کے حوالے سے چیئرمین تحریک انصاف کا مؤقف نہایت غیرمبہم اور دوٹوک ہے،عمران خان حقیقی آزادی کی بے مثال تحریک کی قیادت کررہے ہیں،ملکی مستقبل کے معاملات یا فیصلوں کا حق کسی گروہ یا اشرافیہ کے پاس نہیں عوام کے ہاتھ میں ہے،نتخابات کی تاریخ کے باضابطہ اعلان کے بغیر کسی خفیہ و اعلانیہ مذاکراتی عمل کا حصہ نہیں بنیں گے، اس طرح کی خبریں تراشنے کی بجائے سنجیدگی سے انتخابات کی تاریخ پر غور کیا جائے اور اس کا اعلان کیا جائے