اسلام آ باد(ممتازنیوز) نیشنل فلڈ رسپانس اینڈ کوآرڈی نیشن (این ایف آر سی سی) نے قدرتی آفت سے متاثرہ اضلاع کی تفصیلات جاری کردی۔نیشنل فلڈ رسپانس اینڈ کوآرڈی نیشن نے بتایا کہ ملک بھر میں 80 اضلاع بارشوں اور سیلاب کی شکل میں قدرتی آفت سے متاثر ہوئے جس میں بلوچستان کے 31، سندھ کے 23، خیبر پختون خوا کے 17، گلگت بلتستان 6 اور پنجاب 3 اضلاع شامل ہیں۔این ایف آر سی سی کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں 3 کروڑ 30 لاکھ 46 ہزار افراد سیلاب اور شدید بارشوں کے باعث متاثر ہوئے جن میں آزاد کشمیر کے 53 ہزار 700،بلوچستان کے 91 لاکھ 82 ہزار 616، خیبر پختون خوا کے 43 لاکھ، گلگت بلتستان کے 51 ہزار، پنجاب کے 48 لاکھ 44 ہزار اور سندھ کے 1 کروڑ 45 لاکھ شہری متاثر ہوئے۔
بارشوں اور سیلاب سے ملک کے 80 اضلاع متاثرہ ہوئے، تفصیلات جاری








