اسلام آباد(ممتازنیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما وسابق وزیراطلاعات چودھری فواد حسین نے وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاتارڑ کی طرف سے اسلام آبادکے ایک ہوٹل میں ان پر ہنسنے والے چار نوجوانوں کو گرفتارکرانے کے واقعہ کی شدیدمذمت کی ہے۔اپنے ایک ٹویٹ میں فوادچودھری نے کہاکہ اس فسطائی اقدام کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، نوجوانوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ اسلام آبادہائیکورٹ کوپولیس کی اس بے بنیادکارروائی کا نوٹس لیناچاہیے۔
عطاتارڑکا خود پرہنسنے پرچارنوجوانوں کو گرفتارکرواناقابل مذمت،عدلیہ نوٹس لے،فوادچودھری








