اسلام آباد(ممتازنیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ تباہ کن اور ہلاکت خیز سیلاب کی صورتحال بہتر ہونے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ایک بار پھر اسلام آباد کے لیے کال دیں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے لکھا کہ حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ 608 ارب روپے وصولی کا مزید معاہدہ کیا ہے۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے ایک بار پھر موجودہ حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پہلے قومی خزانے پر ڈاکا ڈالا گیا اور اب غریبوں کی جیبوں پر ڈاکا ڈالا جارہا ہے۔
سیلاب اترتے ہی عمران خان اسلام آباد کی کال دیں گے، شیخ رشید








