کراچی(ممتازنیوز)سندھ حکومت تباہ کن سیلاب کے باوجود کروڑوں روپے خرچ کرکے 10 نومبر کو پیرس میں موہنجو ڈارو کی پر تعیش تقریبات منعقد کرنے کی تیاریوں میں مصروف ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاگیاہےکہ جب موہنجو ڈاروہی نہ رہاتو پھر تقریبات کس کام کی ہوں گی۔تفصیلات کے مطابق ایک ایسے موقع پر جب ملک کے دیگر حصوں کی طرح سندھ میں بھی سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی اور کروڑوں لوگ سیلاب کے پانی میں ڈوبے ہوئے قابل رحم حالت میں ہیں اور وہ تمام گھریلو، معاشی وسائل سے محروم ہوچکے۔ سندھ حکومت اور دفتر خارجہ کروڑوں روپے خرچ کرکے دس نومبر کو پیرس میں موہن جہ ڈارو کی پر تعیش تقریبات منعقد کرنے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔سیلاب کے پیش نظر موہنجو ڈارو کی پر تعیش تقریبات منسوخ نہ کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے سندھ حکومت پر کڑی تنقید کی جارہی ہے،صارفین کا کہنا ہے کہ جب ملک میں سیلاب سے تباہی ہوئی ہے اور بیرون ملک سے امداد مانگی جارہی ہے تو ایسی صورت میں موہنجوداڑو کی تقریبات پر کروڑوں روپے خرچ کرنا سمجھ سے بالاترہے۔ان کا کہاہےکہ جب پاکستانی سیلاب سے ہونے والی تباہی سے پریشانی میں مبتلا ہیں تو موہنجو ڈارو کی پر تعیش تقریبات میں ان کی کیا دلچسپی ہوگی بلکہ ایسے موقع پر اس طرح کی تقریبات جگ ہنسائی کا باعث بنیں گی۔
سیلاب کی تباہی ،سندھ حکومت کروڑوں روپے خرچ کرکے پیرس میں موہنجو ڈارو کی پر تعیش تقریبات کی تیاریوں میں مصروف








