بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 عمران خا ن آرمی چیف کی تعیناتی کو اپنی گھٹیا سیاست کی نذرکرنے پر تلا ہے،اسحاق ڈار

 لندن(ممتازنیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق سابق وزیراعظم عمران خان کے بیان پر انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ عمران خا ن آرمی چیف کی تعیناتی کو بھی اب اپنی گھٹیا سیاست کی نذر کرنے پر تلا ہے۔ٹویٹر پر عمران خان کے فیصل آبادجلسے سے خطاب پر ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہاکہ کیا اب یہ شخص فیصلہ کرے گا کہ کون سا چیف محب وطن ہے اور کون سا نہیں؟ عمران خان فتنے کی زندہ شکل اختیار کر چکا ہے جس کا واحد کام اپنے جھوٹ سے عوام کو صبح شام گمراہ کرنا ہے۔