کرک(ممتازنیوز) کرک میں جائیداد تنازع پر فائرنگ سے 6 افراد قتل اور چار زخمی ہوگئے۔کرک کے علاقہ میٹھا خیل میں دو گروپوں میں فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں چھ افراد قتل اور چار شدید زخمی ہوگئے۔زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ جائیداد کے تنازع پر پیش آیا۔دونوں گروپوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ مزید تصادم سے بچاؤ کے لیے پولیس کی بھاری نفری علاقے میں طلب کرلی گئی۔ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کردی ہے۔
کرک، جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے 6 افراد قتل








