بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

امپورٹڈ سرکار کے ہاتھوں معاشی تباہی کی ایک اور المناک کہانی ،گزشتہ سال کےمقابلے میں تیل اور سیمنٹ کی سیلز میں نمایاں کمی،اسد عمر نے اعدادوشمار جاری کردئیے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )امپورٹڈ سرکار کے ہاتھوں معاشی تباہی کی ایک اور المناک کہانی ،گزشتہ سال کےمقابلے میں تیل اور سیمنٹ کی سیلز میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ،مرکزی سیکرٹری جنرل تحریک انصاف اسدعمر نے تیل اور سیمنٹ کی سیلز کے حوالے سے ہوشربا اعداد و شمار جاری کردیے ،

پی ٹی آئی رہنما ء اسد عمر کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں تیل کی سیلز میں 22% کمی ریکارڈ کی گئی ہے،قامی طور پر سیمنٹ کی فروخت بھی 34فیصد کم ہوئی ،اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے اسد عمر کاکہناتھاکہ کمر توڑ مہنگائی کے ساتھ واضح طور پر معیشت بھی نہایت تیزی سے منہ کے بل گِر رہی ہے،یہ سب ملکی تاریخ میں بدترین معاشی صورتحال کا غماز ہے