لاہور(نیوز ڈیسک) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے چوہدری برادران کے اختلاف ختم کرانے میں ثالث کا کردار ادا کرنے کی پیش کش کردی۔
ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پرویز الٰہی اور شجاعت حسین آپس میں صلح کریں اور اگر صلح کرانے میں مجھے کوئی کردار دیں تو میں تیار ہوں۔
سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میری خواہش ہے کہ دونوں بھائی آپس میں صلح کریں۔
انہوں نے موجودہ حکومت کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ شہباز شریف کی حکومت عمران خان مقابلہ نہیں کرسکتی، عمران خان چوبیس گھنٹوں مین لاکھوں کے جلسے کررہا ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ اکنامی تباہ ہے کوئی ان کو پیسے دینے کیلئے تیار نہیں ہے، نواز شریف کا حکومت کا حصّہ نہ بننا درست تھا۔
رہنما عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ ان کے سارے کیسز ختم ہوچکے ہیں، نیب سے جو کیس انہوں نے ختم کرائے وہ کیسز بھی سپریم کورٹ میں لگے ہیں۔
انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ رٹ دائر کرنے جارہا ہوں وزراء کی تعداد آئیں میں دئیے گئے طریقہ کار سے زیادہ ہے، حکومت کا الٹرساونڈ بھی ہوچکا ہے ایکسرے کی رپورٹ بھی ہر گھر پہنچ چکی ہے۔









