اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے سند ھ ہائوس کو سٹاک ایکسچینج بنایا ہواہے۔ اصل سٹاک ایکسچینج نیچا جارہا ہے جبکہ سندھ ہائوس کا سٹاک ایکسچینج اوپر جارہاہے۔ پی ٹی آئی کے منحرک اور حکومتی اتحادی جماعتوں کو کہتا ہو کہ واپس آئیں اور عمران خان کا ساتھ دیں۔ 27 مارچ کو اسلام آباد میں بڑے جلسے سے خطاب کریںگے ، حالات ایسے نہیں ہے کہ ملک میں تصادم ہو۔
وزیرا عظم نے10 لوگوں کو جلسے میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ 24 مارچ سے 4 اپریل تک سیاسی گہما گہمی کے دن ہیں، اآسٹریلوی ٹیم کے چاروں میچ لاہور منتقل کردیئے۔ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کس دن ہوگی یہ فیصلہ سپیکر کریںگے ۔ پی ٹی آئی کے اندر ایک ہی لیڈر ہے وہ عمران خان ہے اور میں عمران خان کیساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہو ۔
پی ٹی آئی کے منحرف ارکین کیخلاف ریفرنس پیش ہورہاہو۔ سب ارکین کو کہتا ہو عمران خان کیساتھ رہیں اس میں ان سب کا فائدہ ہے۔ہم سندھ ہائوس میں داخل نہیں ہونگے ۔ سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کرنے کے بعد تحریک عدم اعتماد کتنا وقت لے گا پتہ نہیں۔ اگر تصادم ہوا تو اپوزیشن پچھائے گی۔ ہر آدمی اپنے ضمیرکے مطابق ووٹ دیتاہے،کیوں جمہوریت کا چانگا مانگا بنارہا ہے۔









